Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 34
وَ لَئِنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَۙ
وَلَئِنْ : اور اگر اَطَعْتُمْ : تم نے اطاعت کی بَشَرًا : ایک بشر مِّثْلَكُمْ : اپنے جیسا اِنَّكُمْ : بیشک تم اِذًا : اس وقت لَّخٰسِرُوْنَ : گھاٹے میں رہو گے
اور اگر تم نے اپنے ہی جیسے ایک آدمی کی اطاعت کی تو یقیناً تم اس وقت سخت خسارے میں ہوگے
(34) اور اگر تم نے اپنے ہی جیسے ایک آدمی کی اطاعت قبول کرلی اور کہنا مان لیا تو یقیناً تم اس وقت سخت نقصان میں پڑجائوگے انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام عام طور سے دو باتیں کہا کرتے فاتقوا اللہ واطیعون یعنی اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔ یہ اطاعت کافروں کو بہت ناگوار تھی اسی کو کافر سرداروں نے اپنی قوم کو سمجھایا کہ یہ بڑے نقصان کی بات ہے کہ تم اپنے ہی جیسے بشر کی اطاعت قبول کرلو۔
Top