Tadabbur-e-Quran - Al-Muminoon : 34
وَ لَئِنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَۙ
وَلَئِنْ : اور اگر اَطَعْتُمْ : تم نے اطاعت کی بَشَرًا : ایک بشر مِّثْلَكُمْ : اپنے جیسا اِنَّكُمْ : بیشک تم اِذًا : اس وقت لَّخٰسِرُوْنَ : گھاٹے میں رہو گے
اور اگر تم نے اپنے ہی جیسے ایک بشر کی بات مان لی تو تم بڑے ہی گھاٹے میں رہو گے !
عوام کو بھڑکانے کے لئے جذباتی حربہ یہ اپنے عوام کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے انہوں نے ایک جذباتی حربہ استعمال کیا کہ اگر تم نے اپنے ہی جیسے ایک بشر کو، خدا کا رسول مان کر، اس کا قلاوہ اطاعت اپنی گردن میں ڈال لیا تو دین اور دنیا دونوں اعتبار سے اپنی لٹیا ڈبو دو گے۔ معلوم نہیں یہ شخص تمہیں کس کھڈ میں گرائے اور کہاں لے جا کے مارے کہ وہاں تم پانی بھی نہ پائو ! ! مطلب یہ ہے کہ اس قسم کا کوئی مہلک قدم اٹھانے سے پہلے خوب سوچ لو۔ ہم تمہیں نیک و بداچھی طرح سمجھائے دیتے ہیں !
Top