Urwatul-Wusqaa - Hud : 153
وَ الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِهَا وَ اٰمَنُوْۤا١٘ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
وَالَّذِيْنَ : اور جن لوگوں نے عَمِلُوا : عمل کیے السَّيِّاٰتِ : برے ثُمَّ : پھر تَابُوْا : توبہ کی مِنْۢ بَعْدِهَا : اس کے بعد وَاٰمَنُوْٓا : اور ایمان لائے اِنَّ : بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب مِنْۢ بَعْدِهَا : اس کے بعد لَغَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان
جن لوگوں نے برائیوں کے ارتکاب کے بعد (حقیقت حال کو سمجھ کر) توبہ کرلی اور ایمان لے آئے بلاشبہ تمہارا پروردگار توبہ کے بعد بخش دینے والا رحمت والا ہے
توبہ کر کے برائی سے باز آنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے معاف کردیا : 167: جن لوگوں نے برائیوں کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے معلوم ہوا کہ گناہ کی اقسام بہت ہیں اور ان گناہوں میں بعض ایسے بھی ہیں جن کے سر زد ہونے سے ایمان ضائع ہوجاتا ہے ان میں سر فہرست شرک ہے چونکہ بنی اسرائیل کے وہ لوگ جنہوں نے گو سالہ سازی کی یا جن لوگوں نے اس کی پرستش کی وہ شرک کے مرتکب ہوئے ۔ لہٰذا ان کا ایمان جاتا رہا اور ان کی توبہ تب ہی قبول ہوئی جب وہ دوبارہ ایمان لے آئے اور اس شرک سے باز آگئے جس کے وہ مرتکب ہوئے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی تو بہ قبول فرما لی اور ان کو معاف کردیا۔
Top