Ahsan-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 61
فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ
فَلَمَّا : پس جب تَرَآءَ : دیکھا ایکدوسرے کو الْجَمْعٰنِ : دونوں جماعتیں قَالَ : کہا (کہنے لگے) اَصْحٰبُ مُوْسٰٓي : موسیٰ کے ساتھی اِنَّا : یقیناً ہم لَمُدْرَكُوْنَ : پکڑ لیے گئے
پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم یقیناً پکڑ لئے گئے 1
61-1یعنی فرعون کے لشکر کو دیکھتے ہی وہ، گھبرا اٹھے کہ آگے سمندر ہے اور پیچھے فرعون کا لشکر، اب بچاؤ کس طرح ممکن ہے ؟ اب دوبارہ وہی فرعون اور اس کی غلامی ہوگی۔
Top