Al-Quran-al-Kareem - Maryam : 15
وَ سَلٰمٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَ یَوْمَ یَمُوْتُ وَ یَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا۠   ۧ
وَسَلٰمٌ : اور سلام عَلَيْهِ : اس پر يَوْمَ : جس دن وُلِدَ : وہ پیدا ہوا وَيَوْمَ : اور جس دن يَمُوْتُ : وہ فوت ہوگا وَيَوْمَ : اور جس دن يُبْعَثُ : اٹھایا جائے گا حَيًّا : زندہ ہو کر
اور سلام اس پر جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن فوت ہوگا اور جس دن زندہ ہو کر اٹھایا جائے گا۔
وَسَلٰمٌ عَلَيْهِ۔۔ : یعنی ان تینوں وقتوں میں وہ ہر پریشانی سے سلامت رہیں گے۔ شاہ عبد القادر ؓ لکھتے ہیں : ”اللہ جو بندے پر سلام کہے اس کا معنی یہ ہے کہ اس پر کچھ پکڑ نہیں۔“ (موضح) سفیان بن عیینہ ؓ نے فرمایا : ”أَوْحَشُ مَا یَکُوْنُ الْخَلْقُ فِيْ ثَلَاثَۃِ مَوَاطِنَ یَوْمَ یُوْلَدُ فَیَرَی نَفْسَہٗ خَارِجًا مِمَّا کَانَ فِیْہِ وَیَوْمَ یَمُوْتُ فَیَرَی قَوْمًا لَمْ یَکُنْ عَایَنَھُمْ وَیَوْمَ یُبْعَثُ فَیَرَی نَفْسَہٗ فِيْ مَحْشَرٍ عَظِیْمٍ قَالَ فَأَکْرَمَ اللّٰہُ فِیْہَا یَحْیَی بْنَ زَکَرِیًّا فَخَصَّہُ بالسَّلاَمِ عَلَیْہِ“ [ طبري : 23751، بسند صحیح ]”آدمی سب سے زیادہ خوف زدہ تین مواقع پر ہوتا ہے، جس دن پیدا ہوتا ہے اور اپنے آپ کو اس جگہ سے نکلتے ہوئے دیکھتا ہے جہاں وہ تھا اور جس دن فوت ہوتا ہے اور ایسے لوگوں کو دیکھتا ہے جنھیں اس نے نہیں دیکھا تھا اور جس دن وہ زندہ کیا جائے گا اور اپنے آپ کو بہت بڑے محشر (اکٹھ) میں دیکھے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ان تینوں وقتوں میں یحییٰ بن زکریا ؑ کو عزت بخشی اور انھیں سلامت رکھنے کی خاص نعمت عطا فرمائی۔“ یحییٰ ؑ کے کچھ اوصاف حمیدہ اس سے پہلے سورة آل عمران (39) میں گزر چکے ہیں۔
Top