Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 6
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ
وَّالنَّجْمُ : اور تارے وَالشَّجَرُ : اور درخت يَسْجُدٰنِ : سجدہ کر رہے ہیں
اور بےتنے کے پودے اور درخت سجدہ کررہے ہیں۔
وَّالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ :”النجم“ کا معنی ستارا بھی ہے اور وہ پودے بھی جو تنے کے بغیر ہوتے ہیں ، جیسے گندم ، جو ، چنے ، جڑی بوٹیاں ، بیلیں ، سبزیاں وغیرہ۔ یہاں دوسرا معنی زیادہ مناسب رکھتا ہے ، کیونکہ یہ ”الشجر“ کے مقابلے میں آیا ہے۔ طبری نے علی بن ابی طلحہ کی معتبر سند کے ساتھ ابن عباس ؓ سے یہی معنی نقل فرمایا اور اسے ترجیح دی ہے۔ ان کے سجدہ کرنے کی تفسیر کے لیے دیکھئے سورة ٔ حج (81)
Top