Anwar-ul-Bayan - Maryam : 49
فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۙ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا
فَلَمَّا : پھر جب اعْتَزَلَهُمْ : وہ کنارہ کش ہوگئے ان سے وَمَا : اور جو يَعْبُدُوْنَ : وہ پرستش کرتے تھے مِنْ دُوْنِ : سوائے اللّٰهِ : اللہ وَهَبْنَا : ہم نے عطا کیا لَهٗٓ : اس کو اِسْحٰقَ : اسحق وَيَعْقُوْبَ : اور یعقوب وَكُلًّا : اور سب کو جَعَلْنَا : ہم نے بنایا نَبِيًّا : نبی
پھر جب ان لوگوں سے اور ان چیزوں سے علیحدگی اختیار کرلی جن کی وہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے تو ہم نے انھیں اسحاق اور یعقوب عطا فرما دیے اور ہر ایک کو ہم نے نبی بنا دیا
(فَلَمَّا اعْتَزَلَھُمْ وَمَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَھَبْنَا لَہٗ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ ) پھر وہ جب ان لوگوں سے اور ان چیزوں سے کنارہ ہوگئے جن کی وہ عبادت کرتے تھے تو ہم نے انھیں اسحاق اور یعقوب عطا کردیے (اسحق ان کے بیٹے تھے اور یعقوب اسحاق کے بیٹے تھے) ۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے مشہور بیٹوں میں سے ایک بیٹے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) بھی تھے جن کا ذکر سورة بقرہ میں کعبہ شریف بنانے کے سلسلہ میں گزر چکا ہے اور ابھی چار آیات کے بعد آ رہا ہے۔ (وَکُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا) اور ہم نے ان دونوں (اسحق و یعقوب) کو نبی بنایا۔
Top