Anwar-ul-Bayan - An-Naml : 53
وَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ
وَاَنْجَيْنَا : اور ہم نے نجات دی الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : وہ ایمان لائے وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ : اور وہ پرہیزگاری کرتے تھے
اور ہم نے ان لوگوں کو نجات دیدی جو ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کرتے تھے۔
(وَاَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَکَانُوْا یَتَّقُوْنَ ) (اور ہم نے ایمان والوں کو نجات دی، اور یہ لوگ کفر اور شرک سے پرہیز کرتے تھے) ان لوگوں نے جو یہ کہا کہ ہم صالح کے گھر والوں کو قتل کر کے اس کے ولی سے کہہ دیں گے کہ ہمیں نہیں معلوم کس نے قتل کیا اس میں یہ اشکال پیدا ہوتا ہے کہ جب کسی کے گھر والے مقتول ہوجائیں تو ولی کہاں بچے گا جو خون کا دعویٰ کرے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ان لوگوں کا مقصد یہ تھا کہ صالح (علیہ السلام) اور ان کے متعلقین اہل ایمان کو قتل کردیں گے اور ساتھ ہی یہ ڈر پھر بھی لگا ہوا تھا کہ جو لوگ صالح (علیہ السلام) کے دین پر نہیں ہیں وہ رشتہ داری کی بنیاد پر خون کا دعویٰ کرنے لگیں گے جیسا کہ قریش مکہ رسول اللہ ﷺ کو شہید کرنے سے ڈرتے تھے کہ بنی ہاشم خون کا دعویٰ کردیں گے حالانکہ بنی ہاشم خود ایک عرصہ کے بعد مسلمان ہوئے۔
Top