Tafseer-e-Usmani - An-Naml : 53
وَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ
وَاَنْجَيْنَا : اور ہم نے نجات دی الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : وہ ایمان لائے وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ : اور وہ پرہیزگاری کرتے تھے
اور بچا دیا ہم نے ان کو جو یقین لائے تھے اور بچتے رہے تھے6 
6  یعنی حضرت صالح کے رفقاء جو ایمان لائے اور کفر و عصیان سے بچتے تھے۔ ہم نے ان کو عذاب کی لپیٹ سے بچا دیا۔ خدا کی قدرت ہے تو چن چن کر کافروں کو ہلاک کرتا ہے مومن کو نہیں چھوتا۔
Top