Urwatul-Wusqaa - Al-Maaida : 53
وَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ
وَاَنْجَيْنَا : اور ہم نے نجات دی الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : وہ ایمان لائے وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ : اور وہ پرہیزگاری کرتے تھے
اور ہم نے ایمان والوں کو نجات دی کہ وہ (اللہ کی نافرمانی سے) بچتے رہتے تھے
ان لوگوں میں صرف وہی لوگ سچے ہیں جو حضرت صالح (علیہ السلام) کے ساتھ وہاں سے نکل گئے تھے : 53۔ فرمایا ہم نے اپنی سنت کے مطابق صرف ان لوگوں کو اس عذاب سے نجات دی جو صالح (علیہ السلام) پر ایمان لائے تھے اور یہ کہ وہ حضرت صالح (علیہ السلام) کے ساتھ اس علاقہ سے ہجرت کرکے چلے گئے تھے ان لوگوں کو گویا ایک طرح کی مہلت دے دی اور ان کی نسل درنسل پھر ایسے لوگ پیدا ہونا شروع ہوگئے جنہوں نے بالکل وہی کرتوت شروع کردیئے جو انکے آباؤاجداد کرتے چلے آرہے تھے اور پھر وہی سلسلہ شروع ہوگیا جو پیچھے سے چلا آرہا تھا ۔
Top