Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 54
نُسَارِعُ لَهُمْ فِی الْخَیْرٰتِ١ؕ بَلْ لَّا یَشْعُرُوْنَ
نُسَارِعُ : ہم جلدی کر رہے ہیں لَهُمْ : ان کے لیے فِي الْخَيْرٰتِ : بھلائی میں بَلْ : بلکہ لَّا يَشْعُرُوْنَ : وہ شعور (سمجھ) نہیں رکھتے
(تو اس سے) ان کی بھلائی میں جلدی کر رہے ہیں ؟ (نہیں) بلکہ یہ سمجھتے ہیں ہیں
(23:56) نسارع مضارع جمع متکلم مسارعۃ مصدر (باب مفاعلۃ) ہم جلدی کررہے ہیں سرعۃ جلدی۔ فائدہ :۔ آیۃ 55 ۔ 56 میں ایحسبون میں ہمزہ استفہام انکاری ہے۔ انما میں ما موصولہ بمعنی الذی ہے اور ان کا اسم ہے من مال وبنین موصولہ کا بیان ہے۔ نسارع لہم فی الخیرات خبر ہے ان کی اور اس کا مرجع اسم محذوف ہے۔ گویا تقدیر کلام یوں ہے :۔ ایحسبون ان الذی نمدہم بہ من المال والبنین نسارع بہ لہم فیما فیہ خیرہم۔ کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو مال واولاد سے ان کو مدد دئیے جا رہے ہیں ہم ان کو بھلائی پہنچانے کی خاطر جلدی کر رہے ہیں۔
Top