Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 54
فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ
فَذَرْهُمْ : پس چھوڑ دے انہیں فِيْ غَمْرَتِهِمْ : ان کی غفلت میں حَتّٰى : تک حِيْنٍ : ایک مدت مقررہ
سو آپ ان کو ان کی غفلت میں ایک خاص وقت تک پڑا رہنے دیجیے،51۔
51۔ (اے ہمارے پیغمبر۔ اور ان کی ضد اور اصرار علی الباطل پر زیادہ غم نہ کیجئے) یہ ذکر رسول اللہ ﷺ کے معاصر کفار کا ہے۔ (آیت) ” حتی حین “۔ مراد وقت موت تک ہے۔
Top