Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 56
فَذَرْهُمْ فِیْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِیْنٍ
فَذَرْهُمْ : پس چھوڑ دے انہیں فِيْ غَمْرَتِهِمْ : ان کی غفلت میں حَتّٰى : تک حِيْنٍ : ایک مدت مقررہ
تو ان کو ایک مدت تک ان کی غفلت ہی میں رہنے دو
(23:54) فذرہم۔ پس چھوڑ ان کو۔ پس رہنے دے ان کو۔ ذر۔ وزر سے (سمع فتح) سے امر کا صیغہ واحد مذکر حاضر ہے اس کی ماضی نہیں آتی۔ یہاں خطاب حضرت محمد ﷺ سے ہے۔ اور ہم ضمیر جمع مذکر غائب ہے جس کا مرجع اہل قریش یا جملہ کفار مکہ ہیں۔ غمرتہم۔ مضاف مضاف الیہ ای جھا لتہم او حیرتہم او غفلتہم او ضلالتہم۔ بقول صاحب مفردات غمرۃ اس پانی کثیر کو کہتے ہیں جس کی تہ نظر نہ آئے اور یہ اس جہالت کے لئے ضرب المثل ہے جو آدمی پر جھا جاتی ہے۔ اور قرآن نے فاغشینہم وغیرہ الفاظ سے اسی معنی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ حتی حین۔ کچھ وقت تک۔ ای الی وقت موتہم۔ ان کی موت تک۔
Top