Anwar-ul-Bayan - Al-Ankaboot : 69
وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠   ۧ
وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا : اور جن لوگوں نے کوشش کی فِيْنَا : ہماری (راہ) میں لَنَهْدِيَنَّهُمْ : ہم ضرور انہیں ہدایت دیں گے سُبُلَنَا ۭ : اپنے راستے (جمع) وَاِنَّ : اور بیشک اللّٰهَ : اللہ لَمَعَ الْمُحْسِنِيْنَ : البتہ ساتھ ہے نیکوکاروں کے
اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم ان کو ضرور اپنے راستے دکھا دیں گے اور خدا تو نیکوکاروں کے ساتھ ہے
(29:69) جاھدوا فینا۔ جاھدواماضی جمع مذکر غائب انہوں نے جہاد کیا انہوں نے محنت کی، وہ لڑے۔ مجاھدوا (مفاعلۃ) مصدر فینا : لوجھنا۔ ہمارے لئے۔ من اجلنا۔ ہمارے واسطے۔ لنھدینہم۔ مضارع بلام تاکید و نون تاکید ثقیلہ جمع متکلم ھدایۃ مصدر۔ سبلنا۔ مضاف مضاف الیہ۔ ہمارے راستے۔ ہماری راہیں۔ اس کا واحد سبیل ہے۔ ان اللہ لمع المحسنین : ان تحقیق و تاکید کے لئے۔ مع کے ساتھ لام تاکید کے لئے۔ تاکہ شک و شبہ کی بالکل گنجائش نہ رہے۔ اللہ کی معیت اس کی نصرت اور اعانت ہی کا دوسرا نام ہے۔
Top