Anwar-ul-Bayan - Yaseen : 16
قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ
قَالُوْا : انہوں نے کہا رَبُّنَا : ہمارا پروردگار يَعْلَمُ : جانتا ہے اِنَّآ : بیشک ہم اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف لَمُرْسَلُوْنَ : البتہ بھیجے گئے
انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف (پیغام دے کر) بھیجے گئے ہیں
(36:16) ربنا یعلم انا الیکم لمرسلون۔ ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم یقینا تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ۔ لام تاکید کا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے علم سے استشہاد قسم کے قائم ہے ! اذ تشھدوا بعلم اللہ تعالیٰ وھو یجری مجری القسم۔ جب اللہ تعالیٰ کے علم سے استشہاد کرلیا جائے تو وہ قسم کے قائم مقام ہوتا ہے :
Top