Anwar-ul-Bayan - Al-Qalam : 3
وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ
وَاِنَّ لَكَ : اور بیشک آپ کے لیے لَاَجْرًا : البتہ اجر ہے غَيْرَ مَمْنُوْنٍ : نہ ختم ہونے والا
اور تمہارے لئے بےانتہا اجر ہے۔
(68:3) وان لک لاجرا غیر ممنون۔ یہ آیت بھی جواب قسم میں ہے۔ لاجرا لام تاکید کے لئے ہے اجرا میں تنوین عظمت اجر کو ظاہر کر رہی ہے۔ ممنون اسم مفعول واحد مذکر من (باب نصر) مصدر۔ م ن ن حروف مادہ کم کیا ہوا۔ قطع کیا ہوا۔ غیر ممنون یعنی اجر نہ کم ہوگا۔ نہ منقطع اور ختم ہوگا۔ یعنی اے حبیب آپ نے بنوت کے بارگراں کو جس خوبی سے اٹھایا ہے اور احکام رسالت کو جس تندہی و خوش اسلوبی سے لوگوں کے اذہان اور دلوں میں راسخ کردیا ہے اس کا اجر آپ کو ہمیشہ ہمیشہ ملتا رہے گا اور کبھی منقطع نہ ہوگا۔ اور اگر منت (بھاری) احسان سے مشتق ہے تو معنی ہوسکتے ہیں کہ :۔ آپ کے لئے وہ اجر مقدر ہے جس کیلئے آپ کسی کے منت کش احسان نہیں ہوں گے۔ یعنی اللہ تعالیٰ خاص اپنی جناب سے آپ کو اجر دے گا۔
Top