Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 16
قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ
قَالَ : وہ بولا فَبِمَآ : تو جیسے اَغْوَيْتَنِيْ : تونے مجھے گمراہ کیا لَاَقْعُدَنَّ : میں ضرور بیٹھوں گا لَهُمْ : ان کے لیے صِرَاطَكَ : تیرا راستہ الْمُسْتَقِيْمَ : سیدھا
(پھر) شیطان نے کہا کہ مجھے تو تو نے ملعون کیا ہی ہے۔ میں بھی تیرے سیدھے راستے پر ان کو (گمراہ کرنے) کیلئے بیٹھوں گا۔
(7:16) فبما۔ ب اس میں سببیہ ہے۔ اغویتنی۔ اغواء (افعال) سے۔ اغوی یغوی اغواء ۔ غی اور غوی کے معنی ہیں بہک جانا۔ گمراہ ہونا۔ لعنتی ہونا۔ برباد ہونا۔ ناکام و نامراد ہونا۔ خائب و خاسر ہونا ۔ زندگی خراب ہونا۔ باب افعال سے۔ بہکانا ، گمراہ کرنا، برباد کرنا، خائب و حاسر کرنا۔ زندگی خراب کرنا، یا گمراہی کی سزا دینا۔ یعنی سزاء گمراہ کرنا۔ جیسے ان کان اللہ یرید ان یغویکم (11:34) اگر خدا یہ چاہے کہ تمہیں تمہاری گمراہی کی سزا دے۔ اغواء کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی کو ایسا حکم دینا کہ جس کی نافرمانی اس کی گمراہی کا باعث بن جائے اس آیت میں یہ آخری دو معنی مراد ہوسکتے ہیں ۔ کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے حکم پر سجدہ نہ کرنے کی سزا میں ابلیس کو جنت سے (یادرگاہ سے) نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ یا یہ کہ اللہ تعالیٰ نے شیطان کو سجدہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس کی حکم عدولی اس کی گمراہی کا سبب بن گئی۔ سو فبما اغویتنی کا ترجمہ ہوگا۔ بدیں وجہ کہ میری حکم عدولی پر تو نے سزائً راہ مستقیم سے مجھے دور کردیا ہے۔ لاقعدون۔ مضارع بلام تاکید و نون ثقیلہ ۔ صیغہ واحد متکلم۔ قعد یقعد (نصر) قعود سے میں ضرور بیٹھوں گا۔ میں تاک میں بیٹھوں گا۔ صراطل۔ تیرا راستہ۔ مضاف مضاف الیہ۔ صراطل ای علی صراطک تیرے راستہ پر۔ لاقعدن لہم صراطک المستقیم۔ تیرے سیدھے راستہ سے ان کو گمراہ کرنے کے لئے میں ان کی تاک میں بیٹھوں گا۔
Top