Anwar-ul-Bayan - An-Naba : 12
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ
وَّبَنَيْنَا : اور بنائے ہم نے فَوْقَكُمْ : تمہارے اوپر سَبْعًا : سات شِدَادًا : مضبوط/ سخت
اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
(78:12) وبنینا فوقکم سبعا شدادا۔ واؤ عاطفہ۔ بنینا ماضی جمع متکلم بنی یبنی بناء (باب ضرب۔ ب ، ن، ی مادہ) مصدر۔ بنانا۔ تعمیر کرنا۔ فوقکم مضاف مضاف الیہ۔ متعلق فعل۔ سبعا اسم عدد مفعول۔ سات (آسمان) موصوف۔ شدادا۔ صفت، مضبوط، سخت، شدید کی جمع۔ اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط (آسمان) بنائے۔
Top