Ashraf-ul-Hawashi - Adh-Dhaariyat : 24
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ
هَلْ اَتٰىكَ : کیا آئی تمہارے پاس حَدِيْثُ : بات (خبر) ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم کے مہمان الْمُكْرَمِيْنَ : معزز
اے پیغمبر) کیا تو نے10 ابراہیم کے عزت دار مہمانوں کا قصہ سنا ہے11
10 یہ بتلانے کے لئے کہ جن پچھلی قوموں نے انبیاء کی تکذیب کی ان کا انجام کیا ہوا ؟ یہاں سیحضرت ابراہیم اور دوسرے انبیاء کے واقعات جکا ذکر شروع ہو رہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ حضرت ابراہیم کا قصہ حضرت لوط کے قصہ کی تمہید ہو۔ کیونکہ حضرت لوط بھی تو حضرت ابراہیم کی قوم ہی میں سے تھے۔ (رازی) 11 عزت دار مہمانوں سے مراد فرشتے ہیں جو حضرت لوط کی قوم کی طرف جاتے ہوئے راستہ میں حضرت ابراہیم کے ہاں مردوں کی شکل میں مہمان بن کر آئے تھے۔ ان کا قصہ سورة ہود (رکوع) سورة حجردرکوع 4 اور سورة عنکبوت رکوع 14 میں پہلے گزر چکا ہے۔
Top