Dure-Mansoor - Nooh : 24
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ
هَلْ اَتٰىكَ : کیا آئی تمہارے پاس حَدِيْثُ : بات (خبر) ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم کے مہمان الْمُكْرَمِيْنَ : معزز
کیا ابراہیم کے معزز مہمانوں کی حکایت آپ کو پہنچی ہے
12:۔ ابن ابی الدنیا وابن المنذر (رح) والبیہقی (رح) نے شعب الایمان میں مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) '' ھل اتک حدیث ضعیف ابرھیم '' (کیا ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی حکایت آپ تک پہنچی ہے) سے مراد ہے جو ابراہیم (علیہ السلام) نے بذات خود اپنے معزز مہمانوں کی خدمت کی۔ 13:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے بچھڑے کے ساتھ ان کی مہمان نوازی کی۔
Top