Tafseer Ibn-e-Kaseer - Al-Hashr : 13
لَاَنْتُمْ اَشَدُّ رَهْبَةً فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ
لَاَانْتُمْ : یقیناً تم۔ تمہارا اَشَدُّ رَهْبَةً : بہت زیادہ ڈر فِيْ صُدُوْرِهِمْ : ان کے سینوں میں مِّنَ اللّٰهِ ۭ : اللہ سے ذٰلِكَ : یہ بِاَنَّهُمْ : اس لئے کہ وہ قَوْمٌ : ایسے لوگ لَّا يَفْقَهُوْنَ : کہ وہ سمجھتے نہیں
مسلمانو منافق تو ایسے بےایمان ہیں ان کے دلوں پر اللہ سے زیادہ تمہاری دھاک ہے4 اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ناسمجھ لوگ ہیں
4 یعنی بنتے تو بڑے عقلمند ہیں اور اسی لئے دوغلے پن کی راہ چل رہے ہیں۔ لیکن حقیقت ہے کہ ان سے بڑھ کر کوئی بیوقوف نہیں۔ آخرت تو آخرت اپنی دنیا بھی تباہ کر رہے ہیں۔
Top