Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 80
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ
وَلَقَدْ كَذَّبَ : اور البتہ جھٹلایا اَصْحٰبُ الْحِجْرِ : حجر والے الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
اور (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی۔
(80) ” ولقد کذب اصحاب الحجر “ اصحاب الحجر سے مراد قوم ثمود حضرت صالح (علیہ السلام) کی قوم۔ حجر ایک وادی کا نام ہے جو مدینہ اور شام کے درمیان تھی۔ ” المرسلین “ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کی تصدیق حضرت صالح (علیہ السلام) نے کی۔ یہاں لفظ جمع کے ساتھ ذکر کیا کیونکہ جس نے ایک رسول کی تکذیب کی۔ گویا اس نے سب کی تکذیب کی۔
Top