Tafseer-e-Baghwi - Al-Anbiyaa : 9
ثُمَّ صَدَقْنٰهُمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَیْنٰهُمْ وَ مَنْ نَّشَآءُ وَ اَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِیْنَ
ثُمَّ : پھر صَدَقْنٰهُمُ : ہم نے سچا کردیا ان سے الْوَعْدَ : وعدہ فَاَنْجَيْنٰهُمْ : پس ہم نے بچا لیا انہیں وَمَنْ نَّشَآءُ : اور جس کو ہم نے چاہا وَاَهْلَكْنَا : اور ہم نے ہلاک کردیا الْمُسْرِفِيْنَ : حد سے بڑھنے والے
پھر ہم نے ان کے بارے میں (اپنا) وعدہ سچا کردیا تو ان کو اور جس کو چاہا نجات دی اور حد سے نکل جانے والوں کو ہلاک کردیا
9۔ ثم صدقنا ھم الوعد، پھر ہم نے جوان کے ساتھ کفار کے ہلاک کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ سچ کردکھایا، فانجیناھم ومن نشائ، اور ہم نے ان مومنین کو نجات دی جنہوں نے تصدیق کی اور ایمان لائے ان کو اپنے عذاب اور کفار کی ایذاء رسانیوں سے محفوظ فرمایا۔ واھلکنا المسرفین، مشرکین مکذبین کو جھٹلایا، اور ہر مشرک اپنے آپ پر زیادتی کرنے والا ہے۔
Top