Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 16
فَاْتِیَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
فَاْتِيَا : پس تم دونوں جاؤ فِرْعَوْنَ : فرعون فَقُوْلَآ : تو اسے کہو اِنَّا رَسُوْلُ : بیشک ہم رسول رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ : تمام جہانوں کا رب
تو دونوں کے فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں
16۔ فاتیافرعون، فقولاانارسول رب العالمین، یہاں پر رسولا ذکر نہیں فرمایا، یہاں مراد صرف رسالت کا پیغام پہنچانا تھا، ابوعبیدہ کا قول ہے کہ رسول کا اطلاق دوپر بھی ہوتا ہے اور زیادہ پر بھی۔ عرب کا قول ہے ، ھذارسولی ووکیلی، ھذان۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، وھم لکم عدو، بعض نے کہا کہ حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون اخوت بھائی ہونے میں متحد تھے اس لیے لفظ رسول بصیغہ مفرد استعمال کیا۔
Top