Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 24
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ
قَالَ : اس نے کہا رَبُّ السَّمٰوٰتِ : رب ہے آسمانوں کا وَالْاَرْضِ : اور زمین وَمَا بَيْنَهُمَا : اور جو ان کے درمیان اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو مُّوْقِنِيْنَ : یقین کرنے والے
کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو
24۔ قال رب السماوات والارض ومابینھما ان کنتم موقنین۔ ان دونوں کو پیدا کرنیو الے ہیں۔ اہل معانی کا قول ہے کہ جس طرح تو ان اشیاء کو دیکھ کر تمہیں یقین ہوتا ہے ان کو معائنہ کرنے کے ساتھ لہذا یہ بھی یقین کرلو کہ وہ مخلوقات کا خدا ہے۔ جب حضرت موسیٰ نے اس کو جواب دیاتوفرعون موسیٰ کے جواب میں حیران ہوگیا۔
Top