Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 58
وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ
وَّكُنُوْزٍ : اور خزانے وَّمَقَامٍ : اور ٹھکانے كَرِيْمٍ : عمدہ
اور خزانوں اور نفیس مکانات سے
58۔ وکنوز ، اس سے اموال ظاہرہ سونا، چاندی، مجاہد نے کہا کہ اس کو کنوز کا نام دیا ہے کیونکہ انہوں نے اس سے کوئی صدقہ وغیرہ نہیں نکالا۔ اگرچہ ظاہری طور پر وہ بڑے بڑے باغات ہی کیوں نہ ہوں۔ کہا گیا کہ فرعون کے آٹھ ہزار غلام تھے ہر ایک غلام گھورے پر سوار ہوتا اور گھوڑے کے گلے میں سونے کے زیورات ہوتے تھے۔ ومقام کریم، اور ان غلاموں کے لیے اچھامکان تھا۔ مفسرین نے کہا کہ اس سے رماد امراء ورساء کی مجالس ہیں جن کی لوگ پیروی کرتے تھے مجاہد اور سعید بن جبیر نے اس سے مراد اونچے منبر لیے ہیں اور بعض نے کہا کہ فرعون جب کرسی پر بیٹھتا تھا تو اس کے سامنے تین سوسونے کی کرسیاں بچھی ہوئی ہوتی تھیں جن پر شہر کے اشراف لوگ بیٹھا کرتے تھے۔
Top