Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 58
وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ
وَّكُنُوْزٍ : اور خزانے وَّمَقَامٍ : اور ٹھکانے كَرِيْمٍ : عمدہ
اور خزانوں اور نفیس مکانات سے
وکنوز ومقام کریم۔ اور خزانوں سے اور عمدہ قیام گاہوں سے۔ یعنی فرعون کے ساتھی جمع ہوگئے اور سب کا اتفاق ہوگیا کہ بنی اسرائیل کا پیچھا کیا جائے چناچہ سب ہماری مشیت کے مطابق نکل کھڑے ہوئے باغات بھی چھوڑے دریا اور نہروں کو بھی چھوڑا سونے چاندی کے خزانوں کو خیرباد کہا اور خوبصورت مکانات اور امیرانہ ٹھاٹ کی بیٹھکیں سب کچھ چھوڑ کر بنی اسرائیل کے تعاقب میں چڑھ دوڑے اور اس طرح سب اپنے شہروں سے نکل آئے۔
Top