Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 58
وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ
وَّكُنُوْزٍ : اور خزانے وَّمَقَامٍ : اور ٹھکانے كَرِيْمٍ : عمدہ
اور ان کے خزانوں اور عمدہ مکانوں سے
ہم نے اس کو خزانوں اور خوبصورت محلات سے باہر نکال دیا : 58۔ گزشتہ آیت اور زیر نظر آیت میں حکمت خداوندی کا بیان ہے فرمایا ہم نے اس کو اس ترغیب کے ساتھ خوبصورت محلات اور بھرین خزانوں سے باہر نکال لیا تاکہ اس کی ہلاکت کا منظر لوگوں کو دکھائیں اور خصوصا بنی اسرائیل کو تاکہ ان کو موسیٰ (علیہ السلام) کی نبوت و رسالت پر مکمل یقین آجائے کہ جو کچھ موسیٰ (علیہ السلام) نے ان سے کہا تھا وہ حرف بحرف سچ نکلا ۔
Top