Tafseer-e-Baghwi - Al-Ahzaab : 42
وَّ سَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا
وَّسَبِّحُوْهُ : اور پاکیزگی بیان کرو اس کی بُكْرَةً : صبح وَّاَصِيْلًا : اور شام
اور صبح و شام اس کی پاکی بیان کرتے رہو
42، وسبحوہ، اس کے لیے نماز پڑھو۔ ، بکرۃ ، صبح کی ، واصیلا، اور عصر کی ۔ کلبی کا بیان ہے کہ یعنی ظہر، عصر ، مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھو۔ مجاہد کا قول ہے کہ تسبیح سے مراد ہے ، سبحان اللہ ، والحمد للہ ، ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ، پڑھنا ۔ لفظ تسبیح تمام جملے مراد ہیں جن کو بطور تسبیح کے پڑھاجاتا ہے ۔ تسبیح تحمید تہلیل ، تکبیر وغیرہ ۔ بعض حضرات نے کہا کہ ، ذکر اکثیرا، سے مرادوہ الفاظ ہیں جن کو باو ضو بےوضو، جنبی اور محدث پڑھ سکتا ہے۔
Top