Tafseer-e-Baghwi - Al-Ghaafir : 132
هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ فَاِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠   ۧ
هُوَ : وہی ہے الَّذِيْ : جو يُحْيٖ : جِلاتا ہے وَيُمِيْتُ ۚ : اور مارتا ہے فَاِذَا : پھر جب قَضٰٓى : وہ فیصلہ کرتا ہے اَمْرًا : کسی کام کا فَاِنَّمَا : تو اس کے سوا نہیں يَقُوْلُ : وہ کہتا ہے لَهٗ : اس کے لئے كُنْ : تو ہوجا فَيَكُوْنُ : سو وہ ہوجاتا ہے
وہی تو ہے جس نے تم کو (پہلے) مٹی سے پیدا کیا پھر نطفہ بنا کر پھر لوتھڑا بنا کر پھر تم کو نکالتا ہے (کہ تم) بچے (ہوتے ہو) پھر تم اپنی جوانی کو پہنچتے ہو پھر بوڑھے ہوجاتے ہو اور کوئی تو تم میں سے پہلے مرجاتا ہے اور تم (موت کے) وقت مقرر تک پہنچ جاتے ہو تاکہ تم سمجھو
67، ھوالذیخلقکم من تراب ثم من نطفۃ ثم من علقۃ ثم یخرجکم طفلا، یعنی بچے۔ ، ثم لتبلغوا اشد کم ثم لتکونواشیوخاومنکم من یتوفی من قبل، یعنی بوڑھا ہونے سے پہلے ۔ ، ولتبلغوا، تم سب، اجلا مسمی، متعین وقت تک جس سے تم آگے نہ بڑھ سکوگے۔ اس سے زندگی کا وقت موت تک مراد ہے۔ ، ولعلکم تعقلون، یعنی تاکہ تم اپنے رب کی توحید اور اس کی قدرت کو سمجھ لو۔
Top