Tafseer-e-Baghwi - Ar-Rahmaan : 6
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ
وَّالنَّجْمُ : اور تارے وَالشَّجَرُ : اور درخت يَسْجُدٰنِ : سجدہ کر رہے ہیں
سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں
5 ۔” الشمس والقمر بحسبان “ مجاہد (رح) فرماتے ہیں چکی کے دو پاٹوں کی طرح قطب رحا کی مثل میں چکر لگاتے ہیں۔ اس کے غیر نے کہا ہے اس کا معنی ہے یعنی وہ چلتے ہیں، حساب اور منازل کے ساتھ اس سے آگے نہیں بڑھتے۔ اس کو ابن عباس ؓ ، قتادہ (رح) نے کہا ہے اور ابن زید اور ابن کیسان رحمہما اللہ نے کہا ہے یعنی ان دونوں کے ذریعے اوقات اور مدتوں کا حساب کیا جاتا ہے اور اگر رات ودن سورج و چاند نہ ہوتے تو ان میں سے کچھ معلوم نہ ہوتا اور ضحاک (رح) فرماتے ہیں وہ دونوں اندازے کے ساتھ چلنے اور ” حسبان “ کبھی مصدر ہوتا ہے ” حسبت “ حساب وحسبانا کا جیسے غفران، تفران، رجحان، نقصان اور کبھی حساب کی جمع جیسے شبھان اور رکبان۔
Top