Bayan-ul-Quran - Al-Muminoon : 89
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ
سَيَقُوْلُوْنَ : جلد (ضرور) وہ کہیں گے لِلّٰهِ : اللہ کے لیے قُلْ : فرما دیں فَاَنّٰى : پھر کہاں سے تُسْحَرُوْنَ : تم جادو میں پھنس گئے ہو
(تب بھی جواب میں) وہ ضرور یہی کہیں گے کہ یہ سب صفتیں بھی اللہ ہی کی ہیں آپ اس وقت کہیے کہ پھر تم کو کیسا خبط ہو رہا ہے۔ (ف 3)
3۔ کہ ان سب مقدمات کو مانتے ہو، اور نتیجہ کو کہ توحید و بعث کا اعتقاد ہے نہیں مانتے۔
Top