Bayan-ul-Quran - Az-Zukhruf : 25
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ۠   ۧ
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ : پس انتقام لیاہم نے ان سے فَانْظُرْ : تو دیکھو كَيْفَ كَانَ : کس طرح ہوا عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ : انجام جھٹلانے والوں کا
ہم نے ان سے انتقام لیا سو دیکھیئے تکذیب کرنے والوں کا کیسا برا انجام ہوا۔ (ف 1)
1۔ اوپر توحید کا مضمون تھا آگے اس کی تاکید و تائید کے لئے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے جو کہ مسلم ومعظم عند العرب تھے اس کا منقول ہونا اور ان کے بعد پھر ان کی اولاد میں اس کا منقول چلا آنا اور اب آخر میں پیغمبر آخر الزمان کی معرفت اس کی تجدید فرمانا اور اس کے ساتھ پیغمبر زمان ﷺ کی نبوت کے متعلق ان لوگوں کے ایک اعتراض کا جواب مذکور ہے۔
Top