Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 25
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ۠   ۧ
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ : پس انتقام لیاہم نے ان سے فَانْظُرْ : تو دیکھو كَيْفَ كَانَ : کس طرح ہوا عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ : انجام جھٹلانے والوں کا
آخر کار ہم نے ان سے بدلا لیا سو آپ دیکھئے کہ تکذیب کرنے والوں کا انجام کیا ہوا۔
(25) آخر کار ہم نے ان سے بدلا لیا سو آپ ﷺ دیکھئے کہ تکذیب کرنے والوں اور جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا۔ یعنی بات دادا کی رسوم کے مقابلے میں دین حق کو نظر انداز کرنے والوں سے آخر کار بدلا اور انتقام لیا گیا اور سب کو ختم کرکے رکھ دیا گیا۔ ہمارے دور میں اکثرجاہل مسلمان باپ دادوں کی رسوم کو دین پر ترجیح دیتے ہیں۔ (معاذ اللہ)
Top