Dure-Mansoor - Yunus : 7
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا وَ رَضُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ اطْمَاَنُّوْا بِهَا وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ اٰیٰتِنَا غٰفِلُوْنَۙ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَا يَرْجُوْنَ : امید نہیں رکھتے لِقَآءَنَا : ہمارا ملنا وَرَضُوْا : اور وہ راضی ہوگئے بِالْحَيٰوةِ : زندگی پر الدُّنْيَا : دنیا وَاطْمَاَنُّوْا : اور وہ مطمئن ہوگئے بِهَا : اس پر وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ ھُمْ : وہ عَنْ : سے اٰيٰتِنَا : ہماری آیات غٰفِلُوْنَ : غافل (جمع)
بلاشبہ جو لوگ ہمارے پاس آنے کی امید نہیں رکھتے اور وہ دنیا کی زندگی پر راضی ہوگئے اور اس پر مطمئن ہوگئے اور وہ لوگ جو ہماری آیات سے غافل ہیں
1:۔ ابن مردویہ وابو الشیخ رحمہما اللہ ابن زید (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ان الذین لا یرجون لقآءنا ورضوا بالحیوۃ الدنیا “ سے مراد کفر کرنے والے ہیں۔ 2:۔ ابن جریر وابن ابی حاتم رحمہما اللہ نے مجاہد (رح) نے فرمایا کہ (آیت) ” ورضوا بالحیوۃ الدنیا واطمانوا بھا “ مثل اس قول کے ہے۔ (آیت) ” من کان یرید الحیوۃ الدنیا وزینتھا نوف الیہم اعمالہم فیھا وھم فیھا “ (ھود آیت 15) 3:۔ ابوالشیخ (رح) نے یوسف بن اسباط (رح) سے روایت کیا کہ دنیا ظالموں کے لئے نعمت والا گھر ہے اور علی بن ابی طالب نے فرمایا دنیا بدبودار لاش ہے جس شخص نے اس کا ارادہ کیا تو اس کو چاہئے کہ وہ کتوں کی مخالطت پر صبر کرے۔
Top