Dure-Mansoor - Al-Anbiyaa : 39
لَوْ یَعْلَمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا حِیْنَ لَا یَكُفُّوْنَ عَنْ وُّجُوْهِهِمُ النَّارَ وَ لَا عَنْ ظُهُوْرِهِمْ وَ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ
لَوْ يَعْلَمُ : کاش وہ جان لیتے الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا (کافر) حِيْنَ : وہ گھڑی لَا يَكُفُّوْنَ : وہ نہ روک سکیں گے عَنْ : سے وُّجُوْهِهِمُ : اپنے چہرے النَّارَ : آگ وَلَا : اور نہ عَنْ : سے ظُهُوْرِهِمْ : انکی پیٹھ (جمع) وَ : اور لَا هُمْ : نہ وہ يُنْصَرُوْنَ : مدد کیے جائیں گے
اگر کافر لوگ اس وقت کو جان لیتئے جب اپنے چہروں سے آگ کو نہ روک سکیں گے اور نہ اپنی پشتوں سے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی
1:۔ بخاری اور مسلم نے عدی بن حاتم (رح) سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے کہ عنقریب اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے دن (اس حال میں) کلام فرمائیں گے کہ اس کے اور ان کے درمیان کوئی پردہ نہ ہوگا اور نہ کوئی ترجمان ترجمانی کرے گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا میں نے تجھ کو مال نہ دیا تھا ؟ کہے گا کیوں نہیں (آپ نے مال دیا تھا) پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا میں نے تیری طرف رسول نہ بھیجا تھا ؟ وہ کہے گا کیوں نہیں (آپ نے رسول بھیجا تھا) پس بندہ اپنے داہنی طرف دیکھے گا تو آگ کے سوا کچھ نہ دیکھے گا اور اپنے بائیں طرف دیکھے گا تو آگ کے سوا کچھ نہ دیکھے گا پس چاہئے کہ تم میں سے ہر ایک آگ سے بچے اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کے صدقہ) کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو اگر صدقہ کے لئے کچھ نہ پائے تو اچھی بات (یعنی نیکی کی بات) کے ساتھ بچنا چاہئے۔
Top