Dure-Mansoor - Ar-Rahmaan : 6
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ
وَّالنَّجْمُ : اور تارے وَالشَّجَرُ : اور درخت يَسْجُدٰنِ : سجدہ کر رہے ہیں
اور بےتنہ کے درخت اور تنہ آور فرمانبردار ہیں
21:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) وابن ابی حاتم (رح) وابوالشیخ (رح) نے العظمہ (رح) میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' والنجم والشجر یسجدن '' (اور بےتنے کے درخت اور تنے والے درخت دونوں اس کے مطیع ہیں) یعنی نجم وہ ہے جو زمین میں پھیل جاتے اور شجر وہ ہے جو تنے پر کھڑا ہو۔ 22:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) وابوالشیخ نے سعید بن جبیر ؓ سے اسی طرح روایت کیا۔ 23:۔ ابن جریر (رح) وابو الشیخ نے ابو زرین (رح) سے (آیت ) '' والنجم والشجر یسجدن '' کے بارے میں روایت کیا کہ '' النجم '' سے مراد ہے بیلیں جو زمین پر بچھونے کی طرح بچھ جاتی ہیں اور ان کا تنا نہیں ہوتا اور الشجر '' سے مراد ہے وہ تنے والادرخت جس کاتنا ہوتا ہے (آیت ) '' یسجدن '' یعنی ان کے سائے ان کے سجدے ہیں۔ 24:۔ ابن الانباری نے الوقف والابتدا میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع ازرق (رح) نے ان سے پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول (آیت ) '' والنجم والشجر یسجدن '' کے بارے میں بتایا کہ '' والنجم '' سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے فرمایا ایسی ہیں جو زمین پر پھیلتے اور تنکے پر کھڑی نہ ہو اور جو تنے پر کھڑی ہو وہ درخت ہے وہ صفوان بن اسد تمیمی نے کہا ہے : لقد انجم القاع الکبیر عضاتہ وتم بہ حیاتمیم ووائل : ترجمہ : تحقیق وسیع و عریض نرم میدان اس کی مصیبتیں ختم ہوگئیں اور اس کے ساتھ ہی تمیم ووائل دونوں قبیلے مکمل ہوگئے۔ اور زہیر بن ابی سلمہ نے کہا : مکلل بأصول النجم تنسجہ ریح الجنوب کضاحی مابہ حبک : ترجمہ : وہ آراستہ کیا گیا نباتات کی جڑوں کے ساتھ جنوب کی ہوا اس میں نہریں پیدا کرتی ہیں سورج کی طرح اسی کی سبب سے وہ تیرا پسندیدہ ہے۔ 25:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' والنجم والشجر یسجدن '' میں '' والنجم '' سے مراد ہے آسمان کے ستارے اور '' ولشجر '' سے مراد درخت ہیں۔ ان میں سے ہر کوئی صبح وشام سجدہ کرتا ہے۔ 26:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' ووضع المیزان '' (اور اللہ تعالیٰ نے ترازوکو رکھ دیا ہے) سے مراد ہے عدل۔
Top