Dure-Mansoor - Ar-Rahmaan : 5
اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ۪
اَلشَّمْسُ : سورج وَالْقَمَرُ : اور چاند بِحُسْبَانٍ : حساب کے ساتھ ہیں
سورج اور چاند حساب کے ساتھ ہیں
16:۔ الفریابی (رح) وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) وابن ابی حاتم (رح) والحاکم (وصححہ) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' الشمس والقمر بحسبان '' یعنی حساب اور منزلوں کے مطابق بھیجا جاتا ہے۔ 17:۔ عبد بن حمید (رح) وابن المنذر (رح) نے ابومالک ؓ سے (آیت ) '' الشمس والقمر بحسبان '' کے بارے میں روایت کیا کہ ان دونوں کے لئے حساب اور مدت مقرر ہے جیسے لوگوں کے لئے مدت مقرر ہے جب ان دونوں کی مدت آجائے گی تو دونوں ختم ہوجائیں گے۔ 18:۔ عبد بن حمید (رح) نے ربیع بن انس (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' الشمس والقمر بحسبان '' سے مراد ہے کہ وہ دونوں حساب کے ساتھ چلتے ہیں۔ 19:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' الشمس والقمر بحسبان '' سے مراد ہے کہ سورج اور چاند دونوں حساب کے متعلق چل رہے ہیں۔ 20:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' الشمس والقمر بحسبان '' سے مراد ہے چکی کے دھرلے کی طرح وہ دونوں گھومتے ہیں۔
Top