Tafseer-Ibne-Abbas - Al-Muminoon : 39
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
قَالَ : اس نے عرض کیا رَبِّ : میرے رب انْصُرْنِيْ : میری مدد فرما بِمَا : اس پر جو كَذَّبُوْنِ : انہوں نے مجھے جھٹلایا
پیغمبر نے کہا اے پروردگار انہوں نے مجھے جھوٹا سمجھا تو میری مدد کر
(39۔ 40۔ 41) اللہ کی طرف سے ارشاد ہوا، اس تکذیب پر نزول سزا کے وقت عنقریب یہ پچھتائیں گے چناچہ ان کو جبریل امین کی آواز نے سخت عذاب کے ساتھ آپکڑا، پھر ہلاک کرنے کے بعد ہم نے ان کو خس و خاشاک کی مانند کردیا تو ان کافروں کے لیے اللہ کی مار اور رحمت خداوندی سے رسوائی اور محرومی ہے۔
Top