Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 39
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
قَالَ : اس نے عرض کیا رَبِّ : میرے رب انْصُرْنِيْ : میری مدد فرما بِمَا : اس پر جو كَذَّبُوْنِ : انہوں نے مجھے جھٹلایا
پیغمبر نے کہا کہ اے پروردگار انہوں نے مجھے جھوٹا سمجھا ہے تو میری مدد کر
قال رب انصرنی بما کذبون۔ پیغمبر نے کہا اے میرے رب کافروں نے میری تکذیب کی (اب) تو میری مدد فرما (اور ان پر عذاب نازل کر) یعنی میرا انتقام لے۔
Top