Tafseer-e-Jalalain - Al-Ghaashiya : 14
وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ
وَّاَكْوَابٌ : اور آبخورے مَّوْضُوْعَةٌ : چنے ہوئے
اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے
بعض آداب معاشرت : واکواب موضوعۃ، اکواب، کو ب کی جمع ہے، پانی پینے کے برتن کو کہا جاتا ہے جیسے آبخورے، گلاس وغیرہ، اکواب کی صفت موضوعہ بیان فرمائی ہے یعنی پانی کے قریب اپنی مقررہ جگہ پر رکھے ہوئے ہوں گے، اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ پانی پینے کا برتن پانی کے قریب ہی متعین جگہ پر ہونا چاہیے تاکہ وقت ضرورت ادھر ادھر تلاش کرنا نہ پڑے جو کہ باعث تکلیف ہوتا ہے، اس لئے ہر شخص کو اس کا اہتمام کرنا چاہیے کہ ایسی استعمالی چیزیں جو تمام گھر والوں کے کام آتی ہیں جیسے لوٹا، گلاس، تولیہ، صابن، کنگھا، سرمہ وغیرہ انکی ایک جگہ مقرر ہو اور استعمال کرنے کے بعد اسی جگہ رکھ دیا جائے تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔ (معارف)
Top