Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 14
وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ
وَّاَكْوَابٌ : اور آبخورے مَّوْضُوْعَةٌ : چنے ہوئے
اور آبخورے (رینے سے) رکھے ہوں گے
اور آب خورے قرینے سے رکھے ہوں گے 14 ؎ ( اکواب) آب خورے ، کو زے ، پیالے یہ کو ب کی جمع ہے جس کے معنی لوٹے اور پیالے کے ہیں ۔ ( موضوعۃ) اسم مفعول واحد مونث وضع مصدر باب فتح رکھی ہوئی ۔ یعنی جنت کے چشموں پر پینے کے پیالے جو خوبصورت طریقہ کے ساتھ رکھے ہوں گے یعنی بکھرے نہیں پڑے ہوں گے بلکہ نہایت سلیقے سے رکھے ہوں گے جو اس بات کی شہادت دیں گے کہ یہ سب کچھ کسی نے سجایا ہے اور کسی کے لیے سجایا گیا ہے ۔ جس نے سجایا ہے وہ خوب سجایا ہے جو اللہ رب ذوالجلال والاکرام کی ذات ہے جس کے حکم سے یہ سب کچھ سجایا اور بنایا گیا ہے۔
Top