Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 14
وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ
وَّاَكْوَابٌ : اور آبخورے مَّوْضُوْعَةٌ : چنے ہوئے
اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے
14 : وَّاَکْوَابٌ مَّوْضُوْعَۃٌ (اور رکھے ہوئے آبخورے ہیں) وَّاَکْوَابٌ جمع کو ب۔ پیالے۔ ایک قول : وہ برتن جس کا دستہ نہ ہو۔ مَّوْضُوْعَۃٌ سامنے رکھے ہوئے۔ تاکہ دیکھ کر ان سے لذت اندوز ہوں۔ نمبر 2۔ چشموں کے کناروں پر پانی کیلئے رکھے گئے ہیں۔
Top