Jawahir-ul-Quran - Faatir : 19
وَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُۙ
وَمَا يَسْتَوِي : اور برابر نہیں الْاَعْمٰى : اندھا وَالْبَصِيْرُ : اور آنکھوں والا
اور برابر نہیں23 اندھا اور دیکھتا
23:۔ وما یستوی الخ : یہ مومن و کافر اور توحید و شرک کی تمثیلات ہیں۔ جس طرح اندھا ظاہری روشنی سے مھروم ہے اسی طرح کافر و مشرک نور ایمان و توحید سے محروم ہے۔ علی ہذا جس طرح سوانکھا ظاہری بینائی رکھتا ہے۔ اسی طرح مومن کا دل نور توحید سے روشن ہوتا ہے۔ الاعمی والبصیر مثلان للکافر والمومن کما قال قتادۃ والسدی و غیرھما (روح ج 22 ص 186) ۔ الظلمات کفر و شرک کے اندھیرے۔ النور، ایمان و توحید کی روشنی۔ الظل، سایہ اس سے ثواب یا جنت مراد ہے۔ الحرور، شدت گرما لیکن بقرینہ تقابل یہاں دھوپ کے معنی میں ہے۔ اور اس سے مراد عذاب یا جہنم ہے (قرطبی، خازن، روح) ۔
Top