Dure-Mansoor - Faatir : 19
وَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُۙ
وَمَا يَسْتَوِي : اور برابر نہیں الْاَعْمٰى : اندھا وَالْبَصِيْرُ : اور آنکھوں والا
اور نابینا اور دیکھنے والا برابر نہیں
8:۔ عبدالرزاق وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ ؓ سے (آیت) ” وما یستوی الاعمی والبصیر کے بارے میں روایت کیا کہ یہ وہ مثال ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے کافر اور مؤمن کے لئے بیان فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جس طرح اندھا اور بینا برابر نہیں ہوسکتے اس طرح کافر اور مؤمن بھی برابر نہیں ہوسکتے۔ 9:۔ ابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” وما یستوی الاعمی والبصیر سے مراد ہے کافر اور مؤمن ”
Top