Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 81
اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ١ؐؕ بَلٰى١ۗ وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ
اَوَ : کیا لَيْسَ : نہیں الَّذِيْ : وہ جس نے خَلَقَ : پیدا کیا السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضَ : اور زمین بِقٰدِرٍ : قادر عَلٰٓي : پر اَنْ : کہ يَّخْلُقَ : وہ پیدا کرے مِثْلَهُمْ ڲ : ان جیسا بَلٰى ۤ : ہاں وَهُوَ : اور وہ الْخَلّٰقُ : بڑا پیدا کرنے والا الْعَلِيْمُ : دانا
کیا جس نے50 بنائے آسمان اور زمین نہیں بنا سکتا ان جیسے کیوں نہیں اور وہ ہی ہے اصل بنانیوالا سب کچھ جاننے والا
50:۔ اولیس الخ :۔ جس قادر و توانا اور قیوم و دانا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرلیا۔ کیا وہ انسانوں کو دوبارہ اپنی پہلو شکلوں پر پیدا نہیں کرسکتا ؟ کیوں نہیں ! ضرور پیدا کرسکتا ہے جبکہ وہ ساری کائنات کا خالق اور سب کچھ جاننے والا ہے۔ انما امرہ الخ : اس کے لیے کسی چیز کا پیدا کرنا کوئی مشکل نہیں، بلکہ نہایت ہی آسان ہے۔ وہ جب کسی چیز کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس کے ارادہ کرتے ہی وہ چیز خلعت وجود پہن لیتی ہے اسی طرح انسانوں کو دوبارہ پیدا کرنے کے لیے صرف اس کا ارادہ کافی ہے۔
Top