Jawahir-ul-Quran - Az-Zukhruf : 25
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ۠   ۧ
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ : پس انتقام لیاہم نے ان سے فَانْظُرْ : تو دیکھو كَيْفَ كَانَ : کس طرح ہوا عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ : انجام جھٹلانے والوں کا
پھر ہم نے ان سے بدلہ لیا،17 سو دیکھ لے کیسا ہوا انجام جھٹلانے والوں کا
17:۔ ” فانتقمنا منہم۔ الایۃ “۔ یہ تخویف دنیوی ہے۔ جب ان کفار و مشرکین نے عناد و تعنت اور سرکشی کی انتہاء کردی، دعوت توحید کو ٹھکرایا، انبیاء (علیہم السلام) کو ایذا دی اور ان کا تمسخر اڑایا، تو ہم نے گوناگوں مصائب و آفات سے اور مکتلف انواع عذاب سے دنیا ہی میں ان کو تہس نہس کر کے ان سے انتقام لے لیا۔ اب دیکھ لو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا۔ مشرکین قریش کو بھی کو اس قسم کے انجام سے ڈرنا چاہیے۔ اور آپ کو ان کی تکذیب کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔ اس میں آپ کیلئے ایک گونہ تسلی ہے۔ تسلیۃ لہ ﷺ و ارشاد الی عدم الاکثرات بتکذیب قومہ ایاہ (علیہ الصلوۃ والسلام) (روح ج 25 ص 76) ۔
Top