Kashf-ur-Rahman - Maryam : 51
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى١٘ اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا
وَاذْكُرْ : اور یاد کرو فِي الْكِتٰبِ : کتاب میں مُوْسٰٓى : موسیٰ اِنَّهٗ : بیشک وہ كَانَ : تھا مُخْلَصًا : برگزیدہ وَّكَانَ : اور تھا رَسُوْلًا : رسول نَّبِيًّا : نبی
اور اے پیغمبر اس کتاب یعنی قرآن کریم میں موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر کیجیے بلاشبہ وہ خدا کا چیدہ بندہ تھا اور وہ رسول بھی تھا اور نبی بھی تھا
-5 1 اور اے پیغمبر اس قرآن کریم میں موسیٰ (علیہ السلام) کا بھی ذکر کیجیے بلاشبہ وہ اللہ تعالیٰ کا چیدہ اور خاص بندہ تھا اور وہ رسول تھا نبی تھا رسول اور نبی کے سلسلہ میں اہل علم کے مختلف اقوال ہیں۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ سے وحی آوے وہ نبی ہے اور ان میں جو خاص ہیں امت رکھتے ہیں یا کتاب و رسول ہیں۔ 12 بعض مقامات پر رسول کے فرستادوں کو بھی رسول فرمایا ہے جیسے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے خاص شاگرد جو انطاکیہ بھیجے گئے تھے اور بعض مقامات پر فرشتوں کو بھی رسول فرمایا ہے۔
Top