Kashf-ur-Rahman - Al-Anbiyaa : 52
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا هٰذِهِ التَّمَاثِیْلُ الَّتِیْۤ اَنْتُمْ لَهَا عٰكِفُوْنَ
اِذْ قَالَ : جب اس نے کہا لِاَبِيْهِ : اپنے باپ سے وَقَوْمِهٖ : اور اپنی قوم مَا هٰذِهِ : کیا ہیں یہ التَّمَاثِيْلُ : مورتیاں الَّتِيْٓ : جو کہ اَنْتُمْ : تم لَهَا : ان کے لیے عٰكِفُوْنَ : جمے بیٹھے ہو
جبکہ اس ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا یہ مورتیاں کیا ہیں جن کی پرستش پر تم جمے بیٹھے ہو
(52) ابراہیم (علیہ السلام) کا وہ وقت قابل ذکر ہے جبکہ اس نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ یہ مورتیاں کیا ہیں جن کی عبادت پر تم جمے بیٹھے ہو یعنی یہ پتھر کی مورتیاں یا کواکب کی تصویریں کیا لغو چیزیں ہیں جن کی خدمت میں تم ہر وقت مشغول اور ان کی جانب ہر وقت متوجہ رہتے ہو اور ان کی تعظیم کو بجا لانے میں لگے رہتے ہو۔ مطلب یہ کہ ان کی عبادت کیا کرتے ہو اور ان کے سامنے دوزانو ہوکر بیٹ تھے ہو۔
Top