Kashf-ur-Rahman - Al-Anbiyaa : 79
فَفَهَّمْنٰهَا سُلَیْمٰنَ١ۚ وَ كُلًّا اٰتَیْنَا حُكْمًا وَّ عِلْمًا١٘ وَّ سَخَّرْنَا مَعَ دَاوٗدَ الْجِبَالَ یُسَبِّحْنَ وَ الطَّیْرَ١ؕ وَ كُنَّا فٰعِلِیْنَ
فَفَهَّمْنٰهَا : پس ہم نے اس کو فہم دی سُلَيْمٰنَ : سلیمان وَكُلًّا : اور ہر ایک اٰتَيْنَا : ہم نے دیا حُكْمًا : حکم وَّعِلْمًا : اور علم وَّسَخَّرْنَا : اور ہم نے مسخر کردیا مَعَ : ساتھ۔ کا دَاوٗدَ : داود الْجِبَالَ : پہار (جمع) يُسَبِّحْنَ : وہ تسبیح کرتے تھے وَالطَّيْرَ : اور پرندے وَكُنَّا : اور ہم تھے فٰعِلِيْنَ : کرنے والے
اور پھر ہم نے فیصلہ کی آسان شکل سلیمان (علیہ السلام) کو سمجھادی اور ہم نے دونوں ہی کو فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور علم عطا کیا تھا اور ہم نے پہاڑوں کو اور پرندوں کو دائود (علیہ السلام) کے تابع کردیا تھا کہ وہ اس کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے اور یہ سب کچھ ہم ہی کرنے والے تھے
(79) پھر ہم نے اس قضیے کے فیصلے کی آسان شکل سلیمان (علیہ السلام) کو سمجھا دی اور ہم نے دونوں ہی کو فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور سمجھ عطا فرمائی تھی اور دونوں ہی کو حکمت اور علم عطا فرمایا تھا اور ہم نے پہاڑوں کو اور پرندوں کو دائود (علیہ السلام) کا تابع کردیا تھا کہ وہ حضرت دائود (علیہ السلام) کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے اور یہ سب کچھ ہم ہی کرنے والے تھے۔ آسان شکل وہی جو مصالحت کی اوپر مذکور ہوئی دونوں کو حکمت و علم دیا گیا تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ پھر دونوں باپ بیٹوں کے فیصلوں میں بلاوجہ کی موشگافیاں کرنا کچھ مفید نہیں۔ پھر دونوں کو جن نعمتوں سے نوازا تھا ان کو علیحدہ علیحدہ بیان فرمایا۔ حضرت دائود (علیہ السلام) جب زبور پڑھتے تو پہاڑ بھی تسبیح کرتے اور پرندے بھی جمع ہوجاتے اور حضرت دائود (علیہ السلام) کے اس اعجاز پر تعجب نہ کیا جائے کیونکہ یہ سب کچھ ہماری قدرت سے ہوا تھا اور ہم ہی کرنے والے تھے اور ہماری ہی قدرت کی کارفرمائی تھی۔ دائود (علیہ السلام) بہت خوش آواز تھے جب وہ تسبیح وتحمید کرتے تو اڑتے جانور اور پہاڑ ان کے ہمراہ تسبیح کرتے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں دائود (علیہ السلام) نے بکریاں دلوائیں کھیتی والوں کو بدلا ان کے نقصان کا ان کے دین میں چور کو غلام کرلیتے تھے۔ اس موافق یہ حکم کیا اور حضرت سلیمان (علیہ السلام) لڑکے تھے انہوں نے بھی یہ جھگڑا اپنے پاس منگوایا اور کہا کہ بکریاں رکھو ان کا دودھ پیو اور کھیتی کو پانی دیا کریں بکری والے جب کھیتی جیسی تھی ویسی ہوجائے تب بکریاں پھیردیں اور کھیتی لے لیں جس میں دونوں کو نقصان نہ ہو۔ 12
Top